Friday, April 26, 2024

Uttarakhand

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری

July 25, 2017 12:12 AM
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری 

نئی دہلی، 24جولائی۔تجارت اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری  جواب میں اطلاع دی کہ  موجودہ پالیسی کے مطابق  ملک میں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں میں خودکار راستوں سے سو فیصد  راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت  ہے ۔  مزید برآںحکومتی راستوں سے  بشمور ای کامرس کے ذریعہ  ہندوستان میں  پیدا شدہ  یا تیار کی گئی غذائی  اشیا  کی خردہ تجارت کے شعبے میں سو فیصد راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔

ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار ترسیل وار طریقہ سے موجود ہیں۔یہ اعداد شمار  کافی ضخیم ہیں اور صنعتی پالیسی  اورفروغ کے محکمہ کی ویب سائٹ  www.dipp.nic.in  پر  ایس آئی اے نیوز لیٹر کے تحت’’ پبلیکشن‘‘ کی سرخی  کےنام سے عوام الناس کے لئے دستیاب ہیں۔ تاہم اپریل 2014 سے لیکر مئی 2017 تک غذائی اشیا/فوڈ پروڈکٹس کے شعبے اور ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں میں راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد  مالی سال کے لحاذ سے درج ذیل ہے:

غذائی پروڈکٹس

 

نمبر شمار

سال

ایف ڈی آئی ملین امریکی ڈالر میں

1

2014-15
اپریل تا مئی

342.50

2

2015-16

434.92

3

2016-17

562.40

4

2017-18
اپریل تا مئی

182.40

 

کل میزان

1,522.23

 

ڈبہ بند خوراک کی صنعتیں

 

نمبر شمار

سال( اپریل تا مارچ)

ایف ڈی آئی ملین امریکی ڈالر میں

1

2014-15

515.86

2

2015-16

505.88

3

2016-17

727.22

4

2017-18
Apr-May

187.90

 

کل میزان

1,936.86

 

محترمہ نرملا سیتا رمن نے مزید بتایا کہ حکومت راست غیر ملکی سرمایہ کاری( ایف ڈی آئی) کو آسان بنانے کے مقصد سے ایف ڈی آئی کی  موجودہ پالیسی  پر برابر نظرثانی کرتی رہتی ہے تاکہ ملک میں تجارتی عمل کو آسان بنایا جا سکے اور بڑے پیمانے پر راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد  ممکن ہو سکے۔تاہم اس کے لئے پورا تخمینہ لگانا  یا تجزیہ  کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ ایف ڈی آئی عموماََ  نجی تجارتی فیصلوں کا معاملہ ہے۔

 

Have something to say? Post your comment